پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں سرپرائز دے گیاعتزازاحسن

موجودہ حکومت کی مدت 18 مارچ کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد مقررہ وقت پرعام انتخابات کرا دیئے جائیں گے۔ اعتزازاحسن

موجودہ حکومت کی مدت 18 مارچ کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد مقررہ وقت پرعام انتخابات کرا دیئے جائیں گے، اعتزاز حسن۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹراعتزازاحسن نے کہا کہ ان کی جماعت آئندہ عام انتخابات میں سرپرائز دے گی۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ساکھ خراب ہونے کا تاثر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت 18 مارچ کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد مقررہ وقت پرعام انتخابات کرا دیئے جائیں گے۔


اعتزاز احسن نے کہا کہ عدلیہ کا ازخود نوٹس لینے کا اختیار لامحدود ہےجس میں اپیل کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ بار کی نئی انتظامیہ کو کہیں گے کہ ججزکے ساتھ مل کر ازخودنوٹس کے معاملے کو دیکھیں۔

سینیٹراعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ اصغر خان کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے تاہم اب اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔
Load Next Story