کسٹمزآڈٹ 6ماہ میں پونے2ارب کی ڈیوٹی وٹیکس چوری بے نقاب

پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے جولائی تادسمبر1.14ارب کی بے قاعدگیاں پکڑیں


Ehtisham Mufti January 10, 2016
پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے جولائی تادسمبر1.14ارب کی بے قاعدگیاں پکڑیں فوٹو: محمد عظیم / ایکسپریس

پاکستان کسٹمز کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2015کے دوران مجموعی طورپر 1ارب 75کروڑ20لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسز کی چوری بے نقاب کی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت 6725 فیصد زائد رہی جو ریکارڈ ہے۔

ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے جولائی تا دسمبر 2015کی ششماہی میں 1ارب 14 کروڑ 8 لاکھ 40ہزار روپے سے زائد مالیت کی ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چوریوں کو بے نقاب کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں صرف 2کروڑ56لاکھ70ہزارروپے کی چوری بے نقاب کی تھی۔

دستاویزات کے مطابق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز کراچی نے جولائی تا دسمبر 2015 کے دوران جو ٹیکس چوری بے نقاب کی اس میں درآمدکنندگان کی جانب سے ایس آر او 678کے تحت 47 کروڑ 72 لاکھ 89 ہزارروپے کی ٹیکس چوری کی گئی جبکہ 5th شیڈول کا غلط استعمال کرتے ہوئے 20کروڑ33لاکھ روپے ادا نہیں کیے گئے۔

اس کے علاوہ ایس آر او 565 کا ناجائز فائد اٹھا کر 10 کروڑ 11 لاکھ30ہزارروپے کی چوری کی گئی جبکہ مس ڈیکلریشن کرکے 9 کروڑ 84 لاکھ60 روپے کم ادا کیے گئے جبکہ ایس آر او 450، 575، 567 اور 1125 کے غلط استعمال سے 13کروڑ44لاکھ روپے چوری ہوئے۔

ڈی ٹی آرای اور دیگر معاملات میں 10 کروڑ 78لاکھ 10لاکھ روپے چوری ہوئے جبکہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ لاہورنے رواں مالی سال کے ابتدائی 6ماہ (جولائی تادسمبر 2015) کے دوران 58 کروڑ 10لاکھ کی ٹیکس چوری بے نقاب کی تاہم گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6ماہ کے دوران 19کروڑ77لاکھ کی ٹیکس چوری بے نقاب ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اسلام آباد نے رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ جولائی تادسمبر2015کے دوران 45لاکھ 30 ہزار مالیت کی ٹیکس چوری بے نقاب کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |