انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنالیا ہے آفریدی

بہتر معاشرے کیلیے ہر فرد کو ذمے داری اداکرنی ہوگی، عطیاتی مہم کے آغاز پر گفتگو


Sports Reporter January 10, 2016
’’جیتو سپراسٹارکا بیٹ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں فاتحین کی آل راؤنڈر سے ملاقات فوٹو : فائل

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان اورممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں انسانیت کی خدمت کواپنا شعارسمجھتا ہوں، اچھے معاشرے کی تشکیل کیلیے ہرایک کواپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

شاہد آفریدی نے ان خیالات کا اظہار اپنی فلاحی تنظیم شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کی عطیاتی مہم کے حوالے سے ہفتے کو زمزمہ کے نیویارک کافی میں منعقدہ تقریب میں کیا، آن لائن کھانے کے آرڈر لینے والی ویب سائٹ super meal.pk کے تحت ہونے والی اس تقریب میں شاہد آفریدی نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوکر اپنے نام سے قائم فاؤنڈیشن کے پہلے عطیاتی بکس کا بھی افتتاح کیا۔''جیتو سپراسٹارکا بیٹ'' کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں عالمی کپ2015 کے دوران آن لائن مقابلے کے شرکا میں سے 15 خوش نصیب فاتحین نے بھی عظیم آل راؤنڈر سے ملاقات کی۔

بعدازاں ان کو 7سپر اسٹارز کے دستخط شدہ شاہد آفریدی کے بیٹس بھی پیش کیے گئے، شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیات جمع کرنے کی مہم کے سلسلے میں بکس کی افتتاحی تقریب میں آل راؤنڈر نے ذاتی طور پر عطیہ دے کرمہم کا آغاز کیا، ایونٹ میں فوڈ پارٹنر کی حیثیت سے نیو یارک کافی نے آفریدی فاؤنڈیشن کی معاونت کے لیے 2 فوڈ ڈیل شروع کرنیکا اعلان کیا، ان سے حاصل ہونیوالی آمدنی کا معقول حصہ فاؤنڈیشن کے خیراتی اکاؤنٹ کو جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں