پاکستان میں اعلیٰ معیارکی فلمیں بن رہی ہیںاوم پوری

بھارتی فنکاروں کودھن کی لت لگ گئی،پاکستان آنے سے گریزکرتے ہیں

فنکاراورگلوکارکسی سرحدکامحتاج نہیں ہوتا،پریس کانفرنس سے خطاب ۔ فوٹو : محمد نعمان

مشہور بھارتی اداکاراوم پوری نے کہاہے ممبئی میں ممتازگلوکارغلام علی کو پرفارم نہیں کرنے دیاگیاجس کامجھے افسوس ہے،لیکن اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ انھوں نے دہلی میں پرفارم کیا، غلام علی صاحب کی پرفارمنس سے ایک مخصوص جماعت کواعتراض تھا،میرا یہ ماننا ہے کہ ممبئی مہارشٹرحکومت کو ان سے ڈرنانہیں چاہیے ۔


انھیں پیارسے سمجھائیں کہ فنکاراورگلوکارکسی سرحدکامحتاج نہیں ہوتا بلکہ پوری دنیاکاباشندہ ہوتاہے اسے کسی ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی، مقامی ہوٹل میں پاکستانی فلم ''ایکٹر ان لا''کے حوالے سے منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ پاکستان میں بہترین اوراعلیٰ معیارکی فلمیں بن رہی ہیں، میں نے بول، خدا کے لیے اورخاموش پانی دیکھی ہیں جوبہت عمدہ فلمیں تھیں، جس طرح بھارتی فلمیں پاکستان میں ریلیز ہورہی ہیں اسی طرح پاکستانی فلموںکی بھی بھارت میں نمائش ہونی چاہیے اس سے مارکیٹ میں بزنس کوفروغ ملے گا،دونوں ممالک کے 99فیصد لوگ لبرل ہیں اور وہ امن چاہتے ہیں۔

حکومتوں کے بہتر تعلقات سے دونوں طرف امن کی فضاقائم ہوگی، دونوں طرف کے لوگ اپنے آباؤاجداد کے جنم بھومی، رشتے داروں، دوست احباب سے ملنے کے لیے ترستے ہیں لیکن سخت ویزا پالیسی کے باعث یہ خواہشات ادھوری ہیں،اوپوری نے مزید کہاکہ پاکستان میں اعلیٰ صلاحیتوں کے فنی لوگ موجود ہیں،پاکستانی اداکارائیں ہماری اداکاراؤں سے زیادہ خوبصورت و دلکش ہیں، نوجوان بھارتی فنکاروں کودھن کی لت لگ گئی ہے، وہ شادی کی تقریبات میں ناچ تو لیں گے لیکن پاکستان آنے سے گریزکرتے ہیں۔
Load Next Story