گھوٹکی کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں ریلوےٹریفک معطل

بحالی کےلیے روہڑی جنکشن سے ریلیف ٹرین روانہ کردی گئی،ڈی ایس ریلوے


ویب ڈیسک January 10, 2016
مال گاڑی کی 5 بوگیاں گھوٹکی کے ڈہرکی اسٹیشن کے قریب جونگ پھاٹک پرپٹری سے اتریں،فوٹو: فائل

ڈہرکی اسٹیشن کے قریب جونگ پھاٹک پرمال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب سے کراچی آنے والی مال گاڑی کی 5 بوگیاں گھوٹکی کے ڈہرکی اسٹیشن کے قریب جونگ پھاٹک پرپٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں کراچی جانے والی تمام ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی ہے اورتمام ٹرینوں کومختلف ریلوے اسٹیشنزپرروکا جارہا ہے۔

ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کےلیے روہڑی جنکشن سے ریلیف ٹرین روانہ کردی گئی ہے تاہم ٹریفک کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں