گھوٹکی کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں ریلوےٹریفک معطل
بحالی کےلیے روہڑی جنکشن سے ریلیف ٹرین روانہ کردی گئی،ڈی ایس ریلوے
ڈہرکی اسٹیشن کے قریب جونگ پھاٹک پرمال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب سے کراچی آنے والی مال گاڑی کی 5 بوگیاں گھوٹکی کے ڈہرکی اسٹیشن کے قریب جونگ پھاٹک پرپٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں کراچی جانے والی تمام ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی ہے اورتمام ٹرینوں کومختلف ریلوے اسٹیشنزپرروکا جارہا ہے۔
ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کےلیے روہڑی جنکشن سے ریلیف ٹرین روانہ کردی گئی ہے تاہم ٹریفک کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔