تارکین وطن کوووٹ ڈالنے کاحق دینا بنیادی اور آئینی ضرورت ہے ڈاکٹر فاروق ستار

ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا کہ ان کی وزارت نےاس حوالے سےبل حکومت کو بھجوادیا ہے


ویب ڈیسک October 31, 2012
ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا کہ سیاسی جماعتیں اگر سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستانی سمجھتی ہیں تو انہیں ان کے ووٹ ڈالنے کے حق پر کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے۔ فوٹو: فائل

سمندر پار پاکستانیوں کے وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ ڈالنے کاحق دینا بنیادی اور آئینی ضرورت ہے۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا کہ ان کی وزارت نےاس حوالے سےبل حکومت کو بھجوادیا ہےجسے15 روز میں پیش نہ کیا گیا تو متحدہ قومی موومنٹ اسے پرائیویٹ بل کے طور پر پیش کرے گی۔


ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا کہ سیاسی جماعتیں اگر سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستانی سمجھتی ہیں تو انہیں ان کے ووٹ ڈالنے کے حق پر کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں