کہوٹہ ایبٹ آباد اور گلگت میں ٹریفک حادثات23افراد جاں بحق70 زخمی

پنجاڑکے مقام پرکہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس کھائی میںگرگئی


ایکسپریس July 18, 2012
پنجاڑکے مقام پرکہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس کھائی میںگرگئی, فائل فوٹو

گلگت کہوٹہ، ایبٹ آباداورگلگت استورمیں3الگ الگ ٹریفک حادثات میں23افرادجاںبحق اور70سے زائدزخمی ہوگئے، اطلاعات کے مطابق کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس پنجاڑ کے مقام پرتیزرفتاری کے باعث کھائی میںجاگری جس کے نتیجے میں11افرادجاںبحق اور50سے زائدزخمی ہوگئے،کئی زخمیوںکی حالت نازک ہے،

جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے،ادھرگلگت بلتستان کے ضلع استور میں مسافرویگن دریائے پری شنگمیںجاگری جس کے نتیجے میں 8افرادجاںبحق اور20سے زائدزخمی ہوگئے،

پولیس کے مطابق حادثہ اوورلوڈنگ کے باعث پیش آیا،ایبٹ آبادسے نامہ نگاراورنمائندہ ایکسپریس کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی میجرعامرخالداپنی اہلیہ اوردوبچوںکے ہمراہ منگل کے روزنتھیاگلی سے ایبٹ آبادکی طرف آرہے تھے کہ ان کی کارنمبرآرکے467-کرلاںکے مقام پربے قابوہوکرگہری کھائی میںگرنے سے میجرعامر خالدان کی اہلیہ ریحانہ عامرخالداوردوبیٹے حسن اورحسین جاںبحق ہوگئے،

پولیس نے جاںبحق افرادکے لواحقین کو اطلاع دیدی ہے،ادھرصدرآصف علی زرداری او ر وزیراعظم راجاپرویزاشرف نے استوربس حادثے پرگہرے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمیوںکوہرقسم کی طبی امداد فراہم کی جائے،صدراوروزیراعظم نے جاںبحق افرادکے لواحقین سے اظہارہمدردی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں