ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوارکو نااہل قرار دے دیا جائے گاالیکشن کمیشن

اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں، ارکان پارلیمنٹ کے اثاثہ جات اور دہری شہریت سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔


ویب ڈیسک October 31, 2012
900 ارکان پارلیمنٹ نے دہری شہریت سے متعلق حلف نامے جمع کرادیئے . فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والا امیدوار نااہل قرار دے دیا جائے گا۔


اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) فخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہواجس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران عام انتخابات کی تیاریوں، ارکان پارلیمنٹ کے اثاثہ جات اور دہری شہریت سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔


الیکشن کمیشن نے اپنے اجلاس میں ضابطہ اخلاق کی منظوری بھی دی۔ جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کو نااہل قرار دیا جاسکے گا۔ انتخابات کے دن اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔


سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا کہ 900 ارکان پارلیمنٹ نے دہری شہریت سے متعلق حلف نامے جمع کرادیئے ہیں جبکہ مزید ارکان بھی اپنے حلف نامے جلد جمع کرادیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں