قومی اسمبلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا آغازکردیا
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سوشل میڈیا کیلئے ماہر ٹیم تیار کرے،اسپیکر قومی اسمبلی
قومی اسمبلی نےعوام کے ساتھ فوری رابطے کیلئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا آغاز کردیا.
ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا آغازکردیا گیا ہے۔اس ضمن میں اسپیکرایازصادق نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سوشل میڈیا کیلئے ماہر ٹیم تیار کرے کیوںکہ عوام کیساتھ فوری رابطے کیلئے سوشل میڈیا کا کردار اہم ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے حوالے سے ایم این اے ملک عزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے آغاز سے صحافیوں کو بھی سہولت ملے گی جب کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوشل میڈیا سے جمہوری اداروں کا محاسبہ کیا جا سکے گا۔