عام انتخابات 10 مئی 2013 تک ہوسکتے ہیں قمر زمان کائرہ
16 مارچ سے 18 مارچ تک نگران سیٹ بن جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات 10 مئی 2013 تک ہوسکتے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ 16 سے 18 مارچ تک نگراں سیٹ بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کسی کو عوام کا مینڈیٹ نہیں چرانے دیں گے اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار غیر جانبدار نگراں سیٹ اپ آئے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلا س میں وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ انتخابات کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شفاف انتخابات کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنائے گی۔