کراچی آپریشن کے نام پرہمیں یک طرفہ کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے قائم علی شاہ

ہمیں یکطرفہ طور پر کاررائیوں کا سامنا ہے ہم نے کبھی بھی کسی کا انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا ، قائم علی شاہ


ویب ڈیسک January 10, 2016
ہمیں یکطرفہ طور پر کاررائیوں کا سامنا ہے ہم نے کبھی بھی کسی کا انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا ، قائم علی شاہ فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن پہلے صحیح سمت کی جانب گامزن تھا لیکن بعد میں ہمیں آپریشن کے نام پر یک طرفہ انتقامی کاررائیوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا گیاہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق سے کسی قسم کی تلخی نہیں چاہتے،وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو سندھ کا آکر صوبائی حکومت کو کراچی کے معاملات پر اپنائی جانے والی پالیسی پر اعتماد میں لینا تھا لیکن ایک ہفتہ گزرگیا وہ کراچی نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن شروع میں صحیح سمت کی جانب جارہا تھا لیکن بعد میں اس کے زریعے ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردی گئیں، میرمنور تالپورکوبھی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا جب کہ ہم نے اپنے دور میں کسی کو انتقامی کاررائی کا نشانہ نہیں بنایا لیکں آج ہمیں یک طرفہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس بنانے والوں کے پاس سندھ حکومت کے خلاف کوئی ایسا اعتراض موجود نہیں جو غور طلب ہو، اس میں شامل لوگوں پر پیپلز پارٹی کے بہت سے احسانات ہیں، ارباب غلام رحیم کی سندھ اسمبلی کی رکنیت پیپلز پارٹی نے بچائی تھی اگر ہم چاہتے تو ان کی اسمبلی سے چھٹی ہوجاتی جب کہ ان کے دور میں تھرکے لوگوں کو گندم بھی انصاف کے ساتھ مہیا نہیں کی جاتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ سے مخالفت کی امید نہیں تھی وہ مجھے چچا کہہ کر پکارتے ہیں، ہم سے حساب لینا ان کا حق ہے جنہوں نے ہمیں ووٹ دے کر کامیاب بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں