شردھا کپورکا کچھ نیا کرنے کیلئے 37 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگانے کا خطرناک اسٹنٹ

خطرناک اسٹنٹ کرنے میں لطف آتا ہے اسی لیے اب فلموں میں بھی خود اسٹنٹ کرنے کے لیے بیتاب رہتی ہوں،اداکارہ


ویب ڈیسک January 10, 2016
خطرناک اسٹنٹ کرنے میں لطف آتا ہے اسی لیے اب فلموں میں بھی خود اسٹنٹ کرنے کے لیے بیتاب رہتی ہوں،اداکارہ۔ فوٹو: ٹوئٹراکاؤنٹ

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور خطروں کی کھلاڑی بن گئیں اور کچھ نیا کرنے کے لئے انہوں نے خطرناک اسٹنٹ کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ''تین پتی'' سے کیا لیکن انہیں شہرت 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم''عاشقی 2'' سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور 2 بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فلموں میں شہرت انہیں اپنے رومانوی کردار کے باعث ملی تاہم اب وہ اپنی نئی آنے والی فلموں میں خطرناک اسٹنٹ کرتی نظر آئیں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ نےایک اشتہار کے لیے ممبئی کی 37 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگانے کا خطرناک اسٹنٹ بغیر کسی مشکل کے سرانجام دے کر سب کو حیران کردیا یہی نہیں انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ''باغی'' کے لیے بھی کچھ ایسے ہی خطرناک اسٹنٹ کیے ہیں جب کہ اس موقع پراداکارہ شردھا کپور کا کہنا تھا کہ خطرناک اسٹنٹ کرنے میں لطف آتا ہے اسی لیے اب فلموں میں بھی خود اسٹنٹ کرنے کے لیے بیتاب رہتی ہوں۔



واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی نئی آنے والی فلم''باغی'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔