روسی طیاروں کی شام میں بمباری سے 60 افراد ہلاک متعدد زخمی

حملے میں ہلاک ہونے والوں میں نہتے شہری اور بچے بھی شامل ہیں، تنظیم انسانی حقوق


ویب ڈیسک January 10, 2016
حملے میں ہلاک ہونے والوں میں نہتے شہری اور بچے بھی شامل ہیں، تنظیم انسانی حقوق . فوٹو: اے ایف پی/فائل

روسی طیاروں کی شام میں عمارت پر فضائی حملے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے ادلب میں روسی طیاروں نے بازار میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، بمباری کے بعد امدادی ٹیموں نے بیشتر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جب کہ حملے کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پرتباہ ہوگئی ہے۔

شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں بمباری کی گئی ہے اس کے زیادہ ترحصے پر باغیوں کا قبضہ ہے جب کہ عمارت میں القاعدہ نے اپنی جیل بھی قائم کی ہوئی تھی تاہم حملے میں ہلاک ہونے والوں میں نہتے شہری اور بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں خانہ جنگی اور اتحادی طیاروں کی بمباری کے باعث اب تک بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد پناہ کی غرض سے یورپی ممالک کی طرف ہجرت پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔