امریکا نے جماعت الدعوۃ کی مالی امداد کی پیشکش مسترد کردی

امریکاکومالی امداد کی پیشکش اس لئےکی کیونکہ اسلام ہمیں مذہب کی تفریق کےبغیرمدد کرنےکی ترغیب دیتا ہے، امیر جماعت الدعوۃ


AFP//Owais Jaffri October 31, 2012
امریکاکومالی امداد کی پیشکش اس لئےکی کیونکہ اسلام ہمیں مذہب کی تفریق کےبغیرمدد کرنےکی ترغیب دیتا ہے، امیر جماعت الدعوۃ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

امریکی سفارتخانے نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی 'سینڈی' طوفان سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں مالی اور انسانی امداد کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔


امریکی سفارتخانے نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اسلامی روایت کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم حافظ سعید کی اس پیشکش کو سنجیدہ نہیں لے سکتے۔


دوسری جانب حافظ سعید نے اس بارے میں اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے امریکا کو مالی امداد کی پیشکش اس لئے کی کیونکہ اسلام ہمیں مذہب کی تفریق کے بغیر مدد کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا رویہ امریکا کی طرح نہیں ہے جو صرف ان حکومتوں، ممالک اور لوگوں کی مدد کرتا ہے جن سے اس کا مفاد وابستہ ہو۔


حافظ سعید نے مزید کہا کہ اگر امریکی حکومت ہمیں اجازت دے تو وہ انسانی بنیادوں پر امریکا میں ڈاکٹرز، خوراک، ادویات وغیرہ بھیجنے کے لئے تیار ہیں۔


حافظ سعید امریکا کو ممبئی حملوں میں مطلوب ہیں اور 2012 میں امریکا نے حافظ سعید سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں