گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کیلیے آئینی ترمیم کی سفارش
دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کے عدالتی اسٹرکچر کو بھی تبدیل کیا جائے اور ہائیکورٹ قائم کی جائے، کمیٹی
ISLAMABAD:
گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے گلگت بلتستان کوملک کا پانچواں صوبہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئین پاکستان میں ترمیم کرنے کی سفارش کردی ہے۔
انتہائی معتبر ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 1 میں ترمیم کے ذریعے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ بنایاجائے جبکہ آرٹیکل51 میں ترمیم کے ذریعے قومی اسمبلی اور آرٹیکل 59 میں ترمیم کے ذریعے سینیٹ میں نمائندگی دی جائے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی اور سفارشات جلد وزیراعظم نوازشریف کوپیش کردی جائیں گی۔
کمیٹی نے مزید سفارش کی کہ دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کا عدالتی اسٹرکچر بھی تبدیل کیا جائے اور ہائیکورٹ قائم کی جائے۔ سول سروس اسٹرکچر کو بھی دیگر صوبوں کی طرح ازسرنو تشکیل دیا جائے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سفارشات کی پارلیمنٹ سے منطوری اور گلگت بلتستان میں مردم شماری کے بعد قومی اسمبلی میں نمائندگی کے لیے نشستوں کا تعین کیا جائے گا۔