کراچی میں اشتعال انگیز تقاریر پر مذہبی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، کار سرکار میں مداخلت سمیت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔


ویب ڈیسک January 11, 2016
مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، کار سرکار میں مداخلت سمیت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ فوٹو:آن لائن

نشترپارک میں جلسے کے دوران اشتعال انگیز تقاریر اور خلاف قانون اقدامات پر پولیس نے جماعت اہلسنت کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اہلسنت کی جانب سے گزشتہ روز نشتر پارک میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری،مولانا ارشاد بخاری، شریف رجنوی اور مولانا ارشاد غوری کے نام شامل ہیں جب کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، کار سرکار میں مداخلت سمیت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں