افغان مفاہمتی عمل کیلئے اسلام آباد میں 4 فریقی مذاکرات شروع

چارفریقی مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے،سرتاج عزیز


ویب ڈیسک January 11, 2016
چارفریقی مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے،سرتاج عزیز. فوٹو:فائل

افغان مفاہمتی عمل کے لئے اسلام آباد میں 4 فریقی کورآرڈی نیشن کمیٹی کی افتتاحی تقریب ہوگئی جب کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کےلیے تعمیری مذاکرات ضروری ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں افغان مفاہمتی عمل کے لئے 4 فریقی مذاکرات میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، چین اور امریکا کے نمائندے شریک ہیں جو افغانستان میں دیرپا امن اور طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے طریقہ کار وضع کریں گے۔

چار فریقی مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے، سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی افغانستان میں پائیدار امن ممکن ہے اور دیرپا امن کے لیے تعمیری مذاکرات نہایت ضروری ہیں تاہم واضح اہداف کا تعین امن کے قیام کےلیے اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 فریقی مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے، امید ہے آج گروپ کے کام کرنے سے متعلق قابل عمل فریم ورک بنالیا جائے گا۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد مصالحتی عمل میں طالبان کو مذاکرات کی میز پرلانا ہے، مذاکراتی عمل سےطالبان کےساتھ مذاکرات کی راہ ہموارہوگی اور چارفریقی مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں