آرمی پبلک اسکول پشاور میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی تقریب رونمائی

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اے پی ایس کے بچوں کے ساتھ مل کر ٹرافی کی رونمائی کی۔

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اے پی ایس کے بچوں کے ساتھ مل کر ٹرافی کی رونمائی کی۔ فوٹو: این این آئی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کرتے ہوئے پاکستان پہنچی جہاں آرمی پبلک اسکول میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آرمی پبلک اسکول کی پرنسپل اور بچوں کے ساتھ اے پی ایس میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر پی سی بی اور آئی سی سی کے آفیشلز بھی موجود تھے۔


اظہرعلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے بہادر بچوں کے ساتھ کھڑا ہونے پر فخر ہے، پاکستان نے 2009 میں یونس خان کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا، امید ہے کہ قومی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں بھی جیتے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں برس مارچ میں بھارت میں منعقد ہوگا۔

 

Load Next Story