ابن انشاء کواپنے مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے

ابن انشاء کی پہچان مزاح نگار اور سفر نامہ نگارکی حیثیت سے ہے لیکن وہ ایک منفرد شاعر بھی تھے

ابن انشاء کی پہچان مزاح نگار اور سفر نامہ نگارکی حیثیت سے ہے۔ فوٹو : فائل

معروف شاعر اور افسانہ نگار ابن انشاء کواپنے مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت چکے ہیں لیکن ان کی شاعری اور افسانے آج بھی اپنے پڑھنے اور سننے والوں کو محسور کردیتے ہیں۔

ابن انشاء27 جون 1927ء کو بھارتی صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام شیر محمد خاں تھا، ابن انشاء کی پہچان مزاح نگار اور سفر نامہ نگارکی حیثیت سے ہے لیکن وہ ایک منفرد شاعر بھی تھے وہ پاکستان کے متعدد اخبارات میں میں کالم نگاری بھی کیا کرتے تھے جب کہ انھوں نے ریڈیو پاکستان اور وزارت ثقافت میں بھی کام کیا۔


ابن انشاء نے اقوام متحدہ کے مشیر کی حیثیت سے متعدد ممالک کا دورہ کیا، ابن انشاء کے شعری مجموعے چاند نگر اور اس بستی کے کوچے میں بہت مشہور ہیں اس کے علاوہ ان کے سفر نامے چلتے ہو چین چلو، آوارہ گرد کی ڈائری، دنیا گول ہے اور ابن بطوطہ کے تعاقب میں بھی قارئین کی دلچسپی کا باعث بنے۔۔ اردو ادب کے یہ گراں قدر سرمایہ 11 جنوری 1978ء کو علالت کے باعث لندن میں انتقال کر گیا اور انھیں کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا.

Load Next Story