افضل گوروکے بیٹے نے میٹرک میں 95 فیصد نمبرحاصل کرکے سب کو حیران کردیا

سوشل میڈیا پرغالب گورو کا خوب چرچا ہونے لگا جب کہ سوشل میڈیا صارفین اسے بھارت سے باپ کے قتل کا بدلہ قرار دے رہے ہیں۔


ویب ڈیسک January 11, 2016
سوشل میڈیا پرغالب گورو کا خوب چرچا ہونے لگا جب کہ سوشل میڈیا صارفین اسے بھارت سے باپ کے قتل کا بدلہ قرار دے رہے ہیں۔. فوٹو : فائل

بھارتی پالیمنٹ پر مبینہ حملے کے جرم میں سزائے موت پانے والے افضل گورو کے بیٹے غالب گورو نے میٹرک کلاس میں 95 فیصد نمبر حاصل کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

فروری 2013 میں تختہ دار پر جھولنے والے افضل گورو کی پھانسی کے بعد سے اس کے خاندان کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا لیکن اس کے بیٹے غالب گورو نے میٹرک میں 95 فیصد نمبر حاصل کئے تو سوشل میڈیا پراس کا خوب چرچا ہونے لگا جب کہ سوشل میڈیا صارفین اسے بھارت سے باپ کے قتل کا بدلہ قرار دے رہے ہیں۔ غالب گورو نے میٹرک کے تمام 5 مضامین میں اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے کُل 500 نمبرز میں سے 474 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گزشتہ کئی سالوں سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما کے میٹرک بورڈ میں ہرسال لڑکیاں ہی ٹاپ پوزیشن لینے میں کامیاب ہوتی تھیں لیکن اس سال غالب گورو نے 95 فیصد تک نمبر حاصل کرکے نا صرف سب کو حیران کردیا بلکہ انہوں نے ثابت کیا کہ وہ باپ کی شفقت سے محرومی کے باوجود اب بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 فروری 2013 کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں عدالتی احکامات کی روشنی میں افضل گورو کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں