4 سالہ بچی کو اغوا کرنیکی کوشش اہل محلہ نے ناکام بنا دی

آصف نے اسکول وین کے ڈرائیور کی رخصت کا جھانسہ دیکر ایمن کو اغوا کیاتھا، اصل ڈرائیور کے آنے پر بچی والدین پریشان ہوگئے.


Arshad Baig November 01, 2012
اہل محلہ کی مدد سے ملزم کو پکڑا گیا، بچی کو بیچ کر ملنے والی رقم سے شادی کرنا چاہتاتھا، ملزم، پولیس نے آصف کا ریمانڈ لے لیا. فوٹو: فائل

اسکول وین کے ڈرائیور کی رخصت کا جھانسہ دیکر 4 سالہ بچی ایمن کے اغوا کی کوشش محلے والوں نے ناکام بنادی۔

ملزم نے بچی کو فروخت کرنے کی نیت سے اغوا کیا تھا، حاصل شدہ رقم سے شادی کرنا چاہتا تھا، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ متعدد بچے اغوا کرچکا ہے، تفصیلات کے مطابق بدھ کو تھانہ الفلاح نے چار سالہ بچی ایمن کو اغوا کے الزام میں گرفتار ملزم آصف کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی زبیحہ خٹک کے روبرو پیش کیا اس موقع پر پبلک پراسیکیوٹر محمد علی خان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے مدعی محمد ظفر فاروقی کی چار سالہ بچی کو فروخت کرنے کی نیت سے اغوا کرنے کی کوشش کی تھی ملزم نے منصوبہ بندی کے تحت مدعی کے گھر میں داخل ہوا اور بتایا کہ ان کے اسکول وین ڈرائیور نے اسے بھیجا ہے اور کہا ہے کہ وہ نہیں آسکتا۔

لہٰذا وہ بچی کو اسکول چھوڑ ے گا، اہل خانہ نے بچی کو اسکول کیلیے تیار کیا اور اس کے ہمراہ بھیج دیا، ملزم کو گھر سے نکلے چند منٹ ہی گزرے تھے کی اسکول وین گھر آگئی ڈرائیور کے گھر پہنچنے پر اہل خانہ پریشان ہوگئے تھے اور ڈرائیورکو تمام حالات بتائے تو اس نے انکار کردیا کہ اس نے کسی کو نہیں بھیجا اہل محلہ اور پڑوسی زبیر نے فوری تلاش چاروں اطراف شروع کردی، ملزم کو بچی کے ہمراہ گھر سے دور پکڑ لیا تھا اور اسے اثنا پولیس کو بھی اطلاع کردی تھی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کیا تھا وکیل سرکار نے بتایا کہ ملزم کے خلاف درج مقدمے میں سزا موت ہے ملزم سے مذید اغوا کیے گئے بچوں کی تحقیقات کرنے ہے اور14یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، فاضل عدالت نے ملزم کو5نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |