ایشوریا نے ریکھا کو ماں کہا تو تقریب کے شرکا حیرت زدہ رہ گئے

میرے لئے ایوارڈ سے زیادہ خوشی کی بات ہے کہ میں ایک ماں سے ایوارڈ وصول کر رہی ہوں،اداکارہ


ویب ڈیسک January 11, 2016
میرے لئے ایوارڈ سے زیادہ خوشی کی بات ہے کہ میں ایک ماں سے ایوارڈ وصول کر رہی ہوں،اداکارہ۔ فوٹو:فائل

KARACHI: بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی سابق محبوبہ ریکھا کو جب بچن خان کی بہو ایشوریا نے ماں کہا تو تقریب کے شرکا حیرت زدہ رہ گئے۔

حال ہی میں ہونے والی ایوارڈ تقریب کے دوران فلم "جذبہ" میں شاندار پرفارمنس پرایشوریا بچن کو اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن تقریب میں اس وقت جذباتی مناظر دیکھے گئے جب دیومالائی حسن کی مالک اور لازوال اداکاری کی بدولت بالی ووڈ میں اپنا مقام بنانے والی اداکارہ ریکھا کو ایشوریا بچن نے ماں کہہ کر پکارا اورکہا کہ یہ میرے لئے ایوارڈ سے زیادہ خوشی کی بات ہے کہ میں ایک ماں سے ایوارڈ وصول کر رہی ہوں جس پر ریکھا سے بھی نہ رہا گیا اور وہ بھی برجستہ کہہ گئیں کہ مجھے امید ہے کہ میں آئندہ بھی اسی طرح آپ کو ایسے ہی ایوارڈ دیتی رہوں گی۔

ریکھا اور ایشوریا بچن کے درمیان یہ مکالمہ جاری ہی تھا کہ ایشوریا کی ساس جیابچن بھی وہیں موجود تھیں انہوں نے اسی لمحہ ریکھا کو گلے لگا لیا اورایشوریا سے کہا کہ وہ آئندہ ریکھا کو ماں ہی کہیں جب کہ تقریب کے شرکا یہ مناظر دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے کیوں کہ ماضی میں ریکھا اور امیتھابھ کی قربت کو دیکھتے ہوئے جیابچن اور ریکھا کے درمیان سرد جنگ جاری تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں