اقتصادی راہداری منصوبے سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچے گا وزیراعظم نوازشریف

اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینجرثابت ہوگا، وزیراعظم


ویب ڈیسک January 11, 2016
اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینجرثابت ہوگا، وزیراعظم، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اقتصادری راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا اور اس سے تمام صوبوں کا فائدہ پہنچے گا جب کہ گوادر بندرگاہ کو فری پورٹ بنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاروں نے پاکستان میں پن بجلی کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے شفاف مواقع سےعالمی سرمایہ کاری بڑھےگی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توانائی کے حصول کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں، پن بجلی کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس کے علاوہ ڈیم، شمسی وتھرمل توانائی کے منصوبوں پر کام کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اقتصادی زون کے لیے بلوچستان اور خیبرپختونخوا نے نشاندہی کردی، اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینجرثابت ہوگا اور اس سے تمام صوبوں کا فائدہ پہنچے گا جب کہ گوادر بندرگاہ کو فری پورٹ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں داسوڈیم کی تعمیرسےعالمی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر ملیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں