لاہور میں نابينا افراد کا مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ سڑک بلاک کردی

حكومت نابينا افراد كو سرکاری ملازمتیں فراہم کرے اور اپنے وعدے پر عمل یقینی بنائے، مظاہرین کا مطالبہ


ویب ڈیسک January 11, 2016
حكومت نابينا افراد كو سرکاری ملازمتیں فراہم کرے اور اپنے وعدے پر عمل یقینی بنائے، مظاہرین کا مطالبہ، فوٹو؛ ایکسپریس/ شہباز ملک

كلمہ چوک پر نابينا افراد نے مطالبات پورے نہ ہونے پر صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر سڑک بھی بلاک کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کلمہ چوک پر نابينا افراد نے مطالبات پورے نہ ہونے پر پنجاب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران مظاہرین نے دھرنا دے سڑک بلاک كردی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حكومت پنجاب نے ان سے وعدہ كيا تھا كہ ایک ماہ كے اندر تمام نابینا افراد کو مستقل يا كنٹريكٹ بنياد پر سركاری اداروں ميں ملازمتیں دی جائیں گی لیکن حکومت اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہی ہےتاہم نابینا افراد كو ڈيلی ويجز کی بنیاد پر پرکام ديا جا رہا ہے جو كہ حکومتی وعدے کی کھلی خلاف ورزی ہے جب کہ اس وقت ہونے والے معاہدے پر وزير قانون كے دستخط بھی موجود ہیں۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حكومت نابينا افراد كو سرکاری ملازمتیں فراہم کرے اور اپنے کیے گئے وعدے اور معاہدے پر عمل کو یقینی بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔