آسٹریلوی کرکٹ حلقوں نے نائٹ ٹیسٹ میچز میں پنک گیند کے استعمال کو رد کردیا

ڈے اینڈ نائٹ میچ سے بیٹنگ اور بولنگ کے درمیان توازن بری طرح بگڑ جائے گا، مائیک ہسی


Sports Desk November 01, 2012
ڈے اینڈ نائٹ میچ سے بیٹنگ اور بولنگ کے درمیان توازن بری طرح بگڑ جائے گا، مائیک ہسی فوٹو: فائل

آسٹریلوی کرکٹ حلقوں نے نائٹ ٹیسٹ میچز میں پنک گیند کے استعمال کو رد کر دیا ہے۔

کوئنز لینڈ کے بولر الیسٹر میک ڈرموٹ کے مطابق پنک بال سرخ کی طرح چمکدار نہیں ہوتی اس کا رنگ بھی جلد جھڑ جاتا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی مڈل آرڈر بیٹسمین مائیک ہسی اور جنوبی افریقی بولر الویر پیٹرسن نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ہی عدم دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ہسی 1990 کی دہائی کے درمیان میں کھیلے گئے ان شیفلڈ شیلڈ فرسٹ کلاس میچز کا حصہ تھے جو یلو اور اورنج گیند کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ کھیلے گئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں میں پانچ روزہ کرکٹ کو اس کی موجودہ حالت میں پسند کرتا ہوں، ڈے اینڈ نائٹ میچ سے بیٹنگ اور بولنگ کے درمیان توازن بری طرح بگڑ جائے گا۔ الویرو پیٹرسن نے کہا کہ میں نے ایک نائٹ فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا جس میں رنگ جلد خراب ہونے کی وجہ سے ہمیں 80 اوورز میں 4 مرتبہ پنک گیند تبدیل کرنا پڑی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں