بنگلہ دیش کو بھی امپائر نادر شاہ کے بارے میں اسٹنگ آپریشن کی فوٹیج ملی گئی

آئی سی سی کی جانب سے اس اسکینڈل میں شامل تمام امپائرز کو معطل کردیا گیا ہے۔


Sports Desk November 01, 2012
آئی سی سی کی جانب سے اس اسکینڈل میں شامل تمام امپائرز کو معطل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو بھی اپنے معطل امپائر نادر شاہ کے بارے میں اسٹنگ آپریشن کی فوٹیج ملی گئی۔

انڈیا ٹی وی کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن میں نادر شاہ کو رقم کے عوض میچ فکسڈ کرنے پر راضی ہوتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے اس اسکینڈل میں شامل تمام امپائرز کو معطل کردیا گیا ہے۔

بی سی بی نے نادر شاہ کے خلاف سراج الدین محمد عالمگیر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی جو اب اس ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لے گی،سراج الدین کا کہنا ہے کہ ہم نے عید سے قبل نادر کو بھی خط لکھا کہ وہ تحریری طور ان الزامات کے حوالے سے اپنا بیان دیں، اب ہم جمعرات کے اجلاس میں دوبارہ اس معاملے کا جائزہ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں