بھارت میں کام کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گی صائمہ اظہر

مجھے ٹی وی ڈراموں میں جب کوئی اچھا کردارآفرہوگا تومیں ضرور کام کرونگی، صائمہ اظہر


Qaiser Iftikhar January 12, 2016
مجھے ٹی وی ڈراموں میں جب کوئی اچھا کردارآفرہوگا تومیں ضرور کام کرونگی، صائمہ اظہر فوٹو: فائل

COLORADO: معروف ماڈل صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ ریمپ پر واک اورٹی وی کمرشل میں ماڈلنگ کرنا توبہت آسان ہے لیکن فلم میں ایکٹنگ کرنا انتہائی مشکل کام ہے ۔

کیمرے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کربات کرنا سب کے بس کی بات نہیں۔ مگریہ جس قدرمشکل ہے ، اتنا ہی دلچسپ بھی ہے۔بھارت میں کام کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گی ۔ ان خیالات کا اظہار صائمہ اظہر نے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب خوبصورت پیراہن ، قیمتی جیولری اورلانگ ہیل کے ساتھ ریمپ پرواک کرتے ہوئے ڈرلگتا تھا اوراس کے لیے بہت تیاری کی جاتی تھی۔ پھرٹی وی کمرشلٍ کا دورشروع ہوا اوریہ مرحلہ بھی خاصا مشکل تھا لیکن کڑی محنت اورآگے بڑھنے کے جذبے نے ان تمام مشکلات سے بچایا اورآج میں فلم میں مرکزی کردارادا کررہی ہوں۔ یہ کام بھی اپنی مثال آپ ہی ہے۔

کیونکہ جب تک اس شعبے میں نہیں آئے تھے تویوں محسوس ہوتا تھاکہ یہ سب بہت آسان ہے اوراس کام کوکرنے کے لیے کچھ خاص جتن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مگراس کام کوکرنے کے بعد پتہ چل رہا ہے کہ یہ بہت مشکل اورباریک کام ہے۔

یہ دور سے جتنا آسان دکھائی دیتا ہے، اتنا ہی چیلنجنگ ہے۔ ایک کردارکونبھانا اوراس کواپنے اوپرتاری کرنا ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ اس لیے اب مجھے اپنے کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کڑی محنت کرنا پڑھ رہی ہے۔ بڑی اسکرین پراچھا دکھنے کے ساتھ ساتھ مجھے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بہترین اظہاربھی ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صائمہ اظہر نے کہاکہ ایکٹنگ کے لیے خود کوصرف فلموں تک محدود نہیں رکھناچاہتی۔ مجھے ٹی وی ڈراموں میں جب کوئی اچھا کردارآفرہوگا تومیں ضرور کام کرونگی، البتہ پڑوسی ملک بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے بہت سوچ وچار کے بعد ہی کوئی فیصلہ لونگی۔

کیونکہ میں بخوبی جانتی ہوں کہ بالی وڈ میں پاکستانی اداکاراؤں کوجوکرداردیے جاتے ہیں وہ ایک طرف توجاندار نہیں ہوتے اورپھر نئے ہیروکے ساتھ متعارف کروایا جاتا ہے۔ جومیرے نزدیک بہت بڑی نا انصافی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں