بچت اسکیموں میں 154 ارب روپے کی سرمایہ کاری سالانہ ہدف کا 68 فیصد پہلی سہ ماہی میں ہی حاصل
جولائی تا ستمبر ٹارگٹ 56 ارب تھا، پہلی سہ ماہی میں ہدف سے 98 ارب، سال بہ سال 100 ارب زائد سرمایہ کاری ہوئی۔
مرکز قومی بچت نے رواں مالی سال بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کے لیے مقرر کردہ 225 ارب روپے کا 68 فیصد ہدف پہلی سہ ماہی میں ہی پورا کرلیا۔
ماہرین کے مطابق قومی بچت اسکیموں میں عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی حکومت پر عوام کے اعتماد کی دلیل ہے، اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار سے عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی تصدیق ہورہی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران 154ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ پہلی سہ ماہی کے لیے 56ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، اس طرح پہلی سہ ماہی کے دوران کی گئی سرمایہ کاری سہ ماہی ہدف سے 98ارب روپے جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کی گئی 54ارب روپے کی سرمایہ کاری سے 100ارب روپے زائد ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2012کے دوران مختلف اسکیموں میں 27ارب 28کروڑ روپے۔
اگست 2012کے دوران 64 ارب 36کروڑ روپے اور ستمبر کے مہینے کے دوران 62ارب 73کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، گزشتہ مالی سال جولائی کے مہینے میں 19ارب 20 کروڑ روپے، اگست میں 10ارب 78کروڑ روپے اور ستمبر کے مہینے میں 24 ارب 31کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ، پرائز بانڈز اور اسپیشل سیونگ اکائونٹس عوام کی خصوصی دلچسپی کا مرکز بنے رہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ میں 17ارب 19کروڑ روپے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ میں 12ارب 15کروڑ روپے، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ میں 13ارب 72کروڑ روپے، پرائز بانڈز میں 17ارب روپے اور متفرق اسکیموں میں 93ارب 50کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔