خام تیل کی عالمی قیمتیں پھر 33ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئیں

مارکیٹ بہت جلد 30 ڈالر فی بیرل کی حد سے بھی نیچے گر جائے گی، ماہرین


AFP January 12, 2016
مارکیٹ بہت جلد 30 ڈالر فی بیرل کی حد سے بھی نیچے گر جائے گی، ماہرین فوٹو: فائل

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا اور قیمتیں ایک بار پھر 33 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئیں۔

دوپہر تک لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی فروری میں ترسیل کیلیے قیمت 68 سینٹ گھٹ کر32.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی آئل ڈبلیو ٹی آئی کے آئندہ ماہ فراہمی کے لیے نرخ 45 سینٹ کی کمی سے 32.71 ڈالر فی بیرل ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 10 فیصد کمی آئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بہت جلد 30 ڈالر فی بیرل کی حد سے بھی نیچے گر جائے گی اور اس میں وافر سپلائی کے علاوہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا عمل دخل بھی ہوگا، تمام اشاریے بشمول سپلائی، کمزور طلب، چینی سست روی اور مضبوط ڈالر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا پتا دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔