حکومتی سطح پر زرمبادلہ کی خریداری روپے کے مقابل ڈالر بلند ترین سطح پر آگیا

ملکی تاریخ میں پہلی بارڈالر کی قدر96 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بارڈالر کی قدر96 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔ فوٹو: اےایف پی/ فائل

انٹربینک مارکیٹ سے حکومتی سطح پرزرمبادلہ کی وسیع پیمانے پر خریداری کے نتیجے میں بدھ کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ95.90 روپے کی بلند سطح تک پہنچ گئی اور انٹربینک کے اثرات اوپن کرنسی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جہاں ملکی تاریخ میں پہلی بارڈالر کی قدر96 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔


منی مارکیٹ کے باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران 50 کروڑ ڈالر کے حصول کی وجہ سے ڈالر کی طلب ورسد غیرمتوازن ہوگئی اور ان عوامل کے سبب بعض سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی گھبراہٹ میں خریداری کی جس سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بڑھی لیکن ڈالر کی قدر میں اضافے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے طلبگاروں میں اضافہ نہ ہوسکا تاہم آئندہ چند یوم تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔
Load Next Story