سندھ بھرمیں بلدیاتی نمائندے 14جنوری کوحلف اٹھائیں گے

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کراچی میں 1520 بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیں گے

247 چیئرمین، 247 وائس چیئرمین، 988 وارڈز کونسلرز اور 38 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شامل ہیں فوٹو: فائل

LONDON:
کراچی سمیت سندھ بھر میں 12ہزار سے زائد کامیاب ہونے والے منتخب بلدیاتی نمائندے جمعرات 14جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔


سندھ کے تمام اضلاع میں قائم میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل اور یونین کمیٹی سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے حلف اٹھائیں گے، کراچی کے 6 اضلاع اور ڈسٹرکٹ کونسل میں منتخب ہونے والے چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور وارڈز کونسلرز کی حلف برداری کی تقریب 14جنوری کو مختلف مقامات پر منعقد ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے تقررکردہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کراچی میں 1520منتخب بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیں گے، ان بلدیاتی نمائندوں میں 247 چیئرمین، 247 وائس چیئرمین، 988 وارڈز کونسلرز اور 38 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شامل ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق منتخب نمائندوں کی حلف برداری کے بعد جلد ہی مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلیے شیڈول جاری کیا جائے گا ۔
Load Next Story