پاکستان دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا بھارتی وزیر رام ولاس

پاکستان ، بھارت اور بنگلادیش پر مشتمل فیڈریشن قائم ہونی چاہیے، جس کی ایک کرنسی ہو، بھارتی وزیر

پاکستان میں لوگ بھارت کے مقابلے میں زیادہ دہشت گردی کا شکار ہیں، رام ولاس پاسوان فوٹو: فائل 

بھارتی وزیررام ولاس پسوان نے کہا ہے پاکستان دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا۔

نئی دلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا شکار صرف بھارت نہیں،پاکستان دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا، دہشتگردی کا الزام درست ہوتا تو پاکستان میں حملے نہ ہوتے۔ پاکستان میں لوگ بھارت کے مقابلے میں زیادہ دہشت گردی کا شکار ہیں۔


مختلف سوالوں کے جواب میں رام ولاس پاسوان نے کہا کہ پڑوسی ملکوں کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے، پاکستان ، بھارت اور بنگلادیش پر مشتمل فیڈریشن قائم ہونی چاہیے، جس کی ایک کرنسی ہو۔

Load Next Story