پاکستان میں کرپشن کی سزا موت ہونی چاہیے جمشید دستی

پارلیمان میں کوئی بھی جماعت عوامی حقوق پربات کرنے کے لیے تیار نہیں، رکن قومی اسمبلی


Numainda Express January 12, 2016
،تمام جماعتیں ذاتی مفادات کی جنگ لڑتی ہیں، جمشید دستی ۔ فوٹو : فائل

لاہور: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہاہے کہ پاکستان میں کرپشن کی سزا موت ہونی چاہیے تاکہ ملک سے کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کرپٹ اوربھتہ مافیاہے،انھیں کسان،مزدور اور عوام کے حقوق کی کوئی فکرنہیں، ہم کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عنقریب پارلیمان میں موجود حقیقی عوامی نمائندوں پر مشتمل جماعت تشکیل دیں گے۔ پاکستان میں کرپشن کی سزا موت ہونی چاہیے تاکہ ملک سے کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ پارلیمان میں کوئی بھی جماعت عوامی حقوق پربات کرنے کے لیے تیار نہیں،تمام جماعتیں ذاتی مفادات کی جنگ لڑتی ہیں، ان کا اولین کام عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنااوراپنی جائیداد اورکاروبار بنانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں