چین نے انسان کو چاند پر اتارنے کی صلاحیت حاصل کرلی

چین نے اہم پرزہ تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے جس سے وہ انسان بردار راکٹ چاند پر بھیجنے کی اہلیت کا حامل ہوگیاہے


INP January 12, 2016
’’انٹراسٹیج رنگ‘‘ تیار کیا گیا ہے جو راکٹ کو پرواز کے دوران مختلف مراحل میں مربوط رکھے گا فوٹو: فائل

چین نے انسان بردار راکٹ میں استعمال ہونے والا ایک اہم پرزہ تیار کرنے کی فنی صلاحیت حاصل کر لی ہے جس سے چین انسان بردار راکٹ چاند پر بھیجنے کی اہلیت کا حامل ہو گیا ہے جس سے وہ انسان کو چاند پر اتار سکے گا۔

چین کی اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے دیگر اداروں کے اشتراک سے ایک ایسا ''انٹر اسٹیج رنگ'' تیار کرلیا ہے جو راکٹ کو پرواز کے دوران مختلف مراحل میں مربوط رکھے گا۔

چین کی خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق چینی اکیڈمی لانگ مارچ 9 پر کام شروع کررہی ہے ۔دریں اثنا کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک راکٹ انجن کی تیاری پر تحقیق کررہی ہے جو مائع آکسیجن یا مٹی کے تیل سے چلایا جا سکے گا جس سے 460 اور 220 میٹر ٹن جھٹکے کے ساتھ انجن کو حرکت میں لایا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں