اسٹیٹ بینک کامنافع 44 فیصد بڑھ کر 260 ارب روپے ہوگیا

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ایس بی پی کو سال 2012 میں 45 ارب کا نفع ہوا.


APP November 01, 2012
سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ایس بی پی کو سال 2012 میں 45 ارب کا نفع ہوا. فوٹو فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مالی سال 2012 کے دوران 260 ارب روپے کا منافع حاصل کیا جو سال 2011 کے مقابلے میں 44 فیصد زائد رہا.

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 45 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2011 کے دوران بینک کو 180 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا جبکہ سال 2012 میں بینک نے 260 ارب روپے کا منافع کمایا۔ یاد رہے کہ حکومتی شعبے میں کام کرنے والے دیگر تمام اداروں کی نسبت سے اسٹیٹ بینک نے سب سے زیادہ منافع کمایا اور بینک گزشتہ 3 سال سے قومی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں