لاہورکے جناح اسپتال سے دن دیہاڑے 5 سالہ بچہ اغوا

میڈیا میں خبر نشر ہونے پر کئی گھنٹوں بعد نامعلوم افراد بچے کو کینال روڈ چھوڑ گئے


ویب ڈیسک January 12, 2016
پولیس نے اسپتال کے 2 سیکیورٹی گارڈزکو حراست میں لیا تھا:فوٹو:فائل

جناح اسپتال سے 5 سالہ بچہ اغوا کرلیا گیا تاہم میڈیا میں خبر نشرہونے پر ملزمان اسے کئی گھنٹوں بعد کینال روڈ پر چھوڑ گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے علاقے شیرا کوٹ زنیرا کی بہن جناح اسپتال میں زیرعلاج تھی، زنیرا اپنی بہن کی عیادت کے لئے وارڈ میں جانے لگی تو وہاں تعینات سیکیورٹی گارڈ نے قواعد کے مطابق بچے کو جانے کی اجازت نہ دی ، جس پر زنیرا اپنے بچے کو وہیں چھوڑ کر اندر چلی گئی ، واپس آئی تو بچہ وہاں نہیں تھا۔ شور مچانے پر اسپتال انتظامیہ نے سی سی ٹی فوٹیج دیکھی تو پتہ چلا سرخ کپروں میں ملبوس ایک عورت اسے لے گئی ہے، زنیرا نے اس عورت کو پہچاننے سے انکارکردیا۔ خبر میڈیا میں نشر ہوئی تو پولس بھی حرکت میں آئی اور وہاں تعینات 2 سیکیورٹی گارڈز حراست میں لے لیا۔

کئی گھنٹے بعد چند نامعلوم افراد بچے کو کینال روڈ پرچھوڑ گئے۔ پولیس نے شناخت کے بعد اسے والدین کے حوالے کردیا تاہم تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ بچے کا طبی معائنہ کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اسپتالوں سے نوزائدہ اورکم سن بچوں کا اغوا کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں