پنجاب میں مزید 2 مجرموں کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سردارعلی اوراڈیالہ جیل میں فیصل علیم کو پھانسی دے دی گئی


ویب ڈیسک January 12, 2016
سانحہ پشاور کے بعد سے اب تک 400 قیدیوں کی سزائے موت دی جاچکی ہے فوٹو: فائل

پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید سزائے موت کے 2 مجرموں کوتختہ دارپر لٹکا دیا گیا۔

ایکپسریس نیوزکے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محمد سردارعلی کی سزائے موت پر23 برس بعد عمل درآمد کیا گیا۔ سردارعلی نے 1993 کے ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ کرکے امان اللہ نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ میں قید فیصل علیم کو پھانسی دے دی گئی، فیصل علیم نے 1995 میں تھانہ آراے بازار کی حدود میں معمولی تنازعے پررضوان کیانی نامی شخص کوچھریوں کے وارکرکے قتل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاورکے بعد سے اب تک 400 کے قریب قیدیوں کی سزائے موت دی جاچکی ہے تاہم اب بھی ہزاروں مجرموں کی سزاؤں پرعملدرآمد ہونا باقی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں