خیبرپختونخوا چیمبر کے صدر کی ڈی سی او پشاور سے ملاقات

یوم عشق رسولﷺکے موقع پر ہنگاموں کے دوران چیمبر بلڈنگ میں نقصانات کی تفصیل پیش کی.


Khususi Reporter November 01, 2012
حکومت چیمبر کی رپورٹ وسفارشات پربزنس کمیونٹی کوریلیف دلائے، ڈاکٹر یوسف (فوٹو : ایکسپریس)

خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر محمد یوسف سرور نے بدھ کے روز ڈی سی او پشاور جاوید خان مروت کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے دوران خیبر پختونخوا چیمبر بلڈنگ میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار سمیت چیمبر بلڈنگ میں الائیڈ بینک، گلاب بناسپتی کے آفس، فیملی پارک، حلیم گھر اور شمع سینما سمیت دیگر نجی املاک کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پیش کیں۔ انھوں نے ڈی سی او کو بتایا کہ خیبر پختونخوا چیمبر نے نقصانات کے ازالے کیلیے تمام متاثرہ فریقین کا ایک اجلاس چیمبر ہائوس میں طلب کیا تھا جس میں یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے دوران ہونے والے نقصانات کی تفصیلات اکٹھی کی گئی تھیں جو انہیں پیش کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر محمد یوسف سرور نے صوبائی حکومت اور ڈی سی او پشاور کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ڈی سی او پشاور نجی املاک کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلیے جو مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں بزنس کمیونٹی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا چیمبر کی رپورٹ اور سفارشات پر بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن ریلیف دلائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں