عراق کے دارالحکومت بغداد میں فائرنگ اور خودکش حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک

داعش نے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملہ آور کا نام بھی ظاہر کردیا۔


ویب ڈیسک January 12, 2016
داعش نے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملہ آور کا نام بھی ظاہر کردیا۔ فوٹو:اے ایف پی

ISLAMABAD: عراق کے دارالحکومت بغداد میں فائرنگ اور خودکش حملوں کے مختلف واقعات میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ جنگجو تنظیم داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی مشرقی بغداد کے علاقے مقدادیہ میں بارود سے بھری کار لے کر خودکش بمبار ایک ہوٹل میں داخل ہوئے جب کہ ایک حملہ آور نے ہوٹل کے اندر داخل ہوتے ہی اندھا دھاند فائرنگ کر دی جب کہ کار میں موجود بمبار نے کار کو دھماکے سے اڑا دیا، ہوٹل کے اندر موجود حملہ آور نے بھی فائرنگ کے بعد خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بغداد آپریشن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالامیرکا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد حالات پرقابو پالیا گیا ہے۔

دوسری جانب بغداد کے ہی مصروف ترین بازار میں ایک حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منقل کردیا گیا۔

جنگجو تنظیم داعش نے مقدادیہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملہ آور کا نام بھی ظاہر کردیا جب کہ داعش کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہوٹل پر خودکش حملہ کرنے والا عراقی شہری ہی تھا جس کا نام ابو عبداللہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں