لیونل میسی 5 باربہترین فٹ بالرکا اعزازحاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالربن گئے
گولڈن بال کے لیے لیونل میسی، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈواوربرازیلین اسٹارنیمارمیں مقابلہ تھا لیکن قرعہ میسی کےنام نکلا۔
ارجنٹائن کے کپتان اور مشہور اسپینش فٹ بال کلب بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی ایک بار پھر فیفا گولڈن بال جیت کر پانچویں مرتبہ دنیا کے بہترین فٹبالرکا اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
فیفا بیلن ڈور 2015 کی تقریب سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں منعقد ہوئی جہاں گولڈن بال کے لیے لیونل میسی، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور برازیلین اسٹارنیمارمیں مقابلہ تھا تاہم لینول میسی ایک بارپھریہ اعزازحاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ میسی کو 41.33 فیصد ووٹ پڑے جب کہ ان کے حریف ریال میڈرڈ کے رونالڈو کو 27.76 اور بارسلونا ہی کے نیمار نے صرف 7.86 فیصد ووٹ لیئے۔
لیونل میسی اس سے قبل 2009 سے لے کر2012 تک مسسل چارباریہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز امریکا کی کارلی لائیڈ کے نام رہا جب کہ میسی کے کلب بارسلونا کے منیجر لوئی اینرک بہترین کوچ قرارپائے۔ سال کے بہترین گول کا ایوارڈ برازیل کے وینڈل لیرا کے نام رہا جب کہ بہترین خاتون کوچ کا ایوارڈ امریکا کی ویمنز فٹبال ٹیم کی منیجر جل کے نام رہا۔
اس موقع پرفیفا الیون میں بھی سال کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا جن میں لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، نیمار، پال پوگبا، لوکا موڈرچ، اینڈرس انیسٹا، ڈینی ایلوس، سرجیو راموس، مارسیلو اور تھیاگو سلوا شامل ہیں جبکہ گول کیپر کے طور پر جرمنی کے مینوئل نوئیر کا نام شامل کیا گیا ہے۔