سانحہ 31 اکتوبر کے شہداء کی26ویں برسی منائی گئی

حیدرآباد زونل آفس پرقرآن و فاتحہ خوانی، تمام شہداء کے درجات کی بلندی کیلیے دعائیں.


Press Release November 01, 2012
حیدرآباد:متحدہ کے کارکنان سانحہ 31 اکتوبر کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلیے دعا مانگ رہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

متحدہ قو می موومنٹ حیدرآبادزون کے زیر اہتمام سانحہ31 اکتوبر کے شہداء کے 26ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

اس موقع پر زونل آفس پر شہداء کے ایصال ثواب کیلیے قرآن و فاتحہ خوانی کی گئی۔جس میںحیدرآبادکے زونل انچارج محمدشریف، ارا کین زونل کمیٹی، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین کے علاوہ اے پی ایم ایس او، ایلڈرز ونگ، میڈیکل ایڈ، لیگل ایڈ، شعبہ خواتین اور سیکٹرز و یونٹس کے ذمے داران و کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قرآن و فاتحہ خوانی کے اختتام پر اجتماعی دعا کرائی گئی جس میں سانحہ31 اکتوبر سمیت تحریک کے تمام شہداء کے درجات کی بلندی، قائد تحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین و بھتیجے عارف حسین سمیت تمام شہداء کی مغفرت کے علاوہ قائد تحریک کی صحت و درازی عمر اور تحریک کی کامیابی کیلیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہیار زون کے زیر اہتمام بھی سانحہ 31 اکتوبر کے شہداء کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ قلعہ ایریا کے مقا م پر قرآن خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں جوائنٹ انچار ج شاہد عالم قائم خانی، اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم، ثاقب احمد خانزادہ، بابو راجپوت، مقبول حسین اوٹھو، امجد حسین جاگیرانی سمیت شعبہ خواتین اور شعبہ جات و یونٹ کے ذمے داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میرپور خاص زون کے تحت بھی 31 اکتوبر 1986 کو شہدا کی ارواح کے ایصال وثواب کیلیے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں زونل انچارج فرید احمد خان واراکین زونل کمیٹی نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء کو یاد نہیں رکھتیں وہ تباہ وبرباد ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے شہید کارکنان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں