ایم کیوایم نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی مخالفت کردی

وزیراعظم کراچی اسٹاک ایکسچینج والوں کوشاباش دیتے ہیں اور پھر ان کو زبردستی اسلام آباد لاتے ہیں، فاروق ستار


ویب ڈیسک January 12, 2016
پاکستان میں اصل اسٹاک ایکسچینج کراچی اسٹاک ایکسچینج تھی، فاروق ستار فوٹو: فائل

ایم کیوایم نے کراچی، لاہور اوراسلام آباد ایکس چینجز کے انضمام سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام کی مخالفت کردی۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا کہ پاکستان میں اصل اسٹاک ایکسچینج کراچی اسٹاک ایکسچینج تھی،لاہوریا اسلام آباد توکراچی اسٹاک ایکسچینج کی شاخیں تھیں، وزیراعظم کراچی جا کر اسٹاک ایکسچینج والوں کوشاباش دیتے ہیں اورپھران کوزبردستی اسلام آباد کھینچ لاتے ہیں، اسٹاک ایکس چینج کا ہیڈ کوارٹراسلام آباد لانا مناسب نہیں۔ آج اسٹاک ایکسچینج کا ہیڈکوارٹراسلام آباد لے گئے ہیں آئندہ پی آئی اے کا ہیڈکوارٹر بھی لے جائیں گے۔

فاروق ستارکے اعتراض کی حمایت وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے بھی کی اورکہا کہ جو دفتر کئی عشروں سے جس شہر میں ہے اس کی جگہ تبدیل نہیں کرنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں