فنڈز کی عدم دستیابی پر فنی تربیت کے 2 ادارے بند

پی پی رہنما کا اظہار تشویش، وفاقی حکومت سے فنڈز کی فوری فراہمی کا مطالبہ.


Numainda Express November 01, 2012
پی پی رہنما کا اظہار تشویش، وفاقی حکومت سے فنڈز کی فوری فراہمی کا مطالبہ. فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن و ضلعی نائب صدر عبدالجبار خان نے وفاقی حکومت کے ادارے سمیڈا کے زیر انتظام چلنے والے 2 اداروں لیدر فٹ ویئر سینٹر رشی گھاٹ اور گلاس اینڈ بینگل ڈیولپمنٹ سینٹر کی فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ حیدرآباد ملک بھرمیں جوتے اور چوڑی سازی کی وجہ سے منفرد شناخت رکھتا ہے اور فنڈ کی عدم دستیابی کے باعث بند ہونے والے مذکورہ اداروں سے ہزاروں افراد نے جدید تربیت حاصل کر کے نہ صرف ملک و قوم کی خدمت کی بلکہ اپنے گھرانوں کے کفیل بھی بنے ہیں، ایسے ادارے جو لوگوں کو ہنرمند بنا کر روزگار فراہم کرنے میں مدد گار ہوں انہیں فنڈز فراہم نہ کرنا عوام کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ان اداروں کو فنڈز فراہم نہیں کیے گئے تو وہاں نصب کروڑوں روپے مالیت کی مشینری خراب جبکہ تربیت دینے والا اسٹاف بھی بے روزگار ہو جائیگا۔ انھوں نے وفاقی حکومت، وزیراعلیٰ سندھ اور سمیڈا حکام سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ان اداروں کو فنڈر ریلیز کرائیں تاکہ یہ ادارے دوبارہ فعال ہو سکیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |