لاڑکانہ کے52سالہ شخص کی وائس پرنسپل سے چھٹی شادی

تیسری بیوی نے مقدمہ درج کرادیا، عصمت نے کسی بیوی کو طلاق نہیں دی،ذکیہ.

تیسری بیوی نے مقدمہ درج کرادیا، عصمت نے کسی بیوی کو طلاق نہیں دی،ذکیہ.

نواب شاہ میں چھٹی شادی کرنے والا اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ لاڑکانہ روانہ ہو گیا۔


تیسری بیوی ذکیہ مغل نے شوہر اور اس کے سالوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا،پولیس نے2 ملزمان گرفتار کرکے رہا کردیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لاڑکانہ کے رہائشی 52سالہ عصمت اللہ تنیو نے مقامی ہوٹل میں ایک اسکول کی وائس پرنسپل سیماں سے چھٹی شادی رچا لی اور پولیس افسران کی مٹھی گرم کرنے کے بعد دلہن لے کر لاڑکانہ روانہ ہو گیا جبکہ جمعرات کی صبح عصمت اللہ کی تیسری بیوی ذکیہ مغل نے تشدد کرنے۔

دھمکیاں دینے اور مار پیٹ پر اپنے شوہر،عرفان ساند،عمران ساند اور ممتاز کیخلاف اے سیکشن تھانے مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس نے2 ملزمان عمران اور عرفان کو گرفتار کر لیا جنہیں بعد ازاں شخصی ضمانت پر رہا کردیا،دوسری جانب ذکیہ مغل نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عصمت اللہ نے مجھ سے پہلے دو شادیاں کر رکھی تھیں،میری شادی کو6سال کا عرصہ ہو گیاہے اور میرے تین بچے ہیں،میرے شوہر نے نہ مجھے اور نہ ہی کسی اور بیوی کو طلاق دی ہے۔
Load Next Story