روہت شرما نے سر ویوین رچرڈز کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں 171 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔


ویب ڈیسک January 12, 2016
روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں 171 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ فوٹو: فائل

بھارت کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 171 رنز کی اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بیٹسمین سر ویوین رچرڈز کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی اوپننگ بیٹسمین روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 171 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے یوں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بیٹسمین سر ویوین رچرڈز کا ایک روزہ میچوں میں 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ روہت شرما نے 163 گیندوں پر 13 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم ان کی یہ اننگز بھارت کو میچ میں فتح سے ہمکنار نہیں کرواسکی۔

روہت شرما کو ایک روزہ میچوں میں ٹاپ اسکورر کا اعزاز بھی حاصل ہے انہوں نے سری لنکا کے خلاف 264 رنز کی اننگز کھیلی تھی جب کہ روہت ایک روزہ میچوں میں 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد بیٹسمین ہیں۔

واضح رہے ویسٹ انڈیز بلے باز سر ویوین رچرڈز نے 1979 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں ناقابلِ شکست 153 رنز بنائے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں