پٹھان کوٹ حملے کی معلومات پر اقدامات کیلیے پاکستان کو وقت دینا چاہیے بھارتی وزیرداخلہ

پٹھان کوٹ حملے سے متعلق فوری طور پر کوئی نتیجہ نہیں نکالنا چاہیے، راج ناتھ سنگھ


ویب ڈیسک January 12, 2016
پٹھان کوٹ حملے سے متعلق فوری طور پر کوئی نتیجہ نہیں نکالنا چاہیے، راج ناتھ سنگھ، فوٹو؛ فائل

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے پر بھارت کی جانب سے دی گئی معلومات پر پاکستان نے مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم ان اقدامات کے لیے پاکستان کو وقت دینا چاہیے۔



نئی دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےبھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے پٹھان کوٹ پر دہشت گردوں سے متعلق دی گئی معلومات پر مؤثراقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم بھارت کو بھی ان قدامات کے لیے پاکستان کو کچھ وقت دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو معلومات پاکستان کو فراہم کی گئی ہیں ان پر فوری طور پر کوئی نتیجہ نہیں نکلنا چاہیے۔



دوسری جانب بھارتی وزیر رام پاسوان نے كہا ہے كہ دہشت گردی صرف بھارت میں نہیں ہورہی بلکہ پاكستان بھی اس كا شكار ہے جب کہ بھارت سے زیادہ پاكستان میں لوگ مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت تعلقات كو معمول پر لانے كے لیے ویزہ كی پالیسیاں نرم كرنے اور مشتركہ كرنسی ركھنے كی تجویز بھی دی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق تفصیلات موصول ہونے کی تصدیق کی تھی جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کو واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں