’’سیر کر دنیا کی غافل‘‘ پر تجسس سفرنامہ ہے خوش بخت شجاعت

مصنف نے ملکوں کا تاریخی و معاشی پس منظر دل آویز انداز میں بیان کیا ہے،حاذ ق الخیری.


Express Desk November 01, 2012
افسر سعید کے سفرنامے کی رونمائی سے ڈاکٹر عبدالوہاب ،سحر انصاری ودیگرکا خطاب. فوٹو: کیریٹیو کامنز

معروف سماجی شخصیت افسر سعید خان کے سفر نامے ''سیر کر دنیا کی غافل'' کی تقریب رونمائی مقامی کلب میں منعقد ہوئی جس میں عمائدین شہر اور اردو ادب کے مشاہیر نے شرکت کی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض محترمہ مہناز حسن ڈائریکٹر پریس انفارمیشن سندھ نے انجام دی، صدارت ڈاکٹر عبدالوہاب نے کی، محترمہ خوش بخت شجاعت ممبر قومی اسمبلی نے بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شرکت کی، تقریب میں ڈاکٹر عبدالوہاب، آفتاب احمد خان اور پروفیسر سحر انصاری نے بھی اظہار خیال کیا، تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عبدالوہاب نے کہاکہ کتاب مصنف کو عرصہ دراز تک زندہ رکھتی ہے انھوں نے اس امر پر زور دیا کہ سفر نامہ لکھتے وقت متعلقہ ممالک کا ہر پہلو سے بھرپور جائزہ لیا جانا چاہیے، جس میں مصنف انتہائی کامیاب ہوئے ۔

خوش بخت شجاعت نے حاظرین کو مخاطب کرتے ہوئے زور دیا کہ نئی نسل کو کتاب پڑھنے کی طرف راغب کرنا ہمارا اولین فرض ہے، افسر سعید کا سفر نامہ سیر کر دنیا کی غافل انتہائی دلچسپ ، معلوماتی اور تجسس سے بھرپور ہے، پروفیسر سحر انصاری نے اپنے خطاب میں کہاکہ افسر سعید خان نے اپنے سفر نامے میں جن ممالک کے بارے میں تحریر کیا ان ممالک کے بارے میں اردو زبان میں بہت کم تحریریں ملتی ہیں،جسٹس (ر) حاذق الخیری نے کہا کہ ''سیر کر دنیا کی غافل''انفرادیت لیے ہوئے ہیں، مصنف نے مختلف ممالک کے جغرافیائی، تاریخی اور معاشی پس منظر اور پیش منظر کو بڑے دلاویز انداز میں بیان کیا ہے، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہاکہ سفر وسیلہ ظفر ہی نہیں بلکہ وسیلہ معلومات بھی ہے، جس سے انسان کے دل کو ایک نیا ولولہ اور فلسفہ حیات ملتا ہے، تقریب میں بھوپال فورم کی شگفتہ فرحت، پروفیسر سروسر سلطانہ، محترمہ صفوراخیری و دیگر معززین شہر نے بھی شرکت کی، تقریب کے اختتام پر ممہانوں کی تواضع کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔