کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس کی کارروائی 4 مبینہ ڈکیت گرفتار
ملزمان کے قبضے سے، 8 لاکھ نقدی اور دیگر مسروقہ سامان سمیت اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ایس ایس پی جاوید جسکانی
ISLAMABAD:
گلستان جوہر بلاک 11 میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 11 میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کے قریب پولیس نے کارروائی کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے موبائل فونز ، 8 لاکھ روپے ، سونے کے بسکٹ اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ ایس ایس پی شرقی جاوید جسکانی کے مطابق ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 20 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کےمطابق ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان کے علاوہ 4 دستی بم اور 3 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں جب کہ ملزمان سے ان کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔