ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی نے ان کی تقریر کو بورنگ قرار دے دیا

نوجوان کی تنقید پر ٹرمپ نے اپنے محافظوں کو حکم دے کر اسے ریلی سے باہر نکلوادیا۔


ویب ڈیسک January 12, 2016
نوجوان کی تنقید پر ٹرمپ نے اپنے محافظوں کو حکم دے کر اسے ریلی سے باہر نکلوادیا۔ فوٹو؛ فائل

اپنی تقریروں میں مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی صدارتی مہم کے دوران سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گزشتہ روز ایک مسلم خاتون نے ان کی تقریر کے دوران کھڑے ہو کر تنقید کی اور اب ایک امریکی نوجوان نے انہیں تقریر سے روک کر کہہ دیا آپ کی تقریر تو بہت بورنگ ہے جس پر اسے ریلی سے نکالنے دیا گیا۔

ری پبلکن صدارتی متنازعہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ دنوں مسلمانوں کی امریکہ داخلے پر مکمل پابندی کے بیان کے بعد دنیا بھر سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ یہی نہیں خود ان کے سپورٹرز بھی ان سے مطمئن نہیں اور مہم کے دوران ان پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ تازہ واقعہ میں جب ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مہم کے دوران نیو ہیمشائر کے علاقے ونڈ ہام پہنچے اور اپنی مہم کے سلسلے میں ایک ریلی سے خطب کیا لیکن خطاب کو جب کافی دیر گزر گئی تو ریلی میں شریک ایک نوجوان کھڑا ہوگیا اور تقریر کے بارے میں کہا کہ یہ بہت بورنگ ہے جس پر ٹرمپ تلملا اٹھے اور اپنے گارڈ ز کو حکم دیا کہ اس نوجوان کو ریلی سے نکال دیا جائے۔

نوجوان نے اپنے گرد ایک بینر باندھ رکھا تھا جس پر تحریر تھا کہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنایا جائے جب کہ اس کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ کا مخالف نہیں بلکہ اس کا حامی ہے اسی لیے اس ریلی میں شریک ہے تاہم اسے ٹرمپ کی تقریر بورنگ لگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک مسلم خاتون نے بھی اس کی ریلی کے دوران خاموش کھڑا ہوکر احتجاج کیا تھا جس پر اسے بھی ریلی سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں